اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز سے بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ماہ مارچ کے آخری دنوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اوردن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہے گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اوردرجہ حرارت میں اضافے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سینئر صحافی طاہر نجمی کراچی میں انتقال کر گئے،سینئر صحافی طاہر نجمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق طاہر نجمی مرحوم روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن تھے۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم طاہر نجمی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔سینئر صحافی طاہر نجمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق طاہر نجمی مرحوم روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن تھے۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم طاہر نجمی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔