Breaking News

نوکری سے ہٹائے جانے کے بعد جج ارشد ملک کی جب ارشاد بھٹی سے مُلاقات ہوئی تو انہوں نے کیا کہا تھا؟ سینئر صحافی کے ناقابلِ یقین انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نواز شریف کے خلاف فیصلہ سُنانے والے جج ارشد ملک انتقال کر گئے۔ سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک دفعہ میری ایک دوست کے ذریعے جج ارشد ملک سے ملاقات ہوئی ، ملاقات کے دوران میں نے دیکھا کہ وہ پریشان تھے، انہوں نے مجھے دعا کے لیے کہا۔

اپنے حالیہ کالم میں ارشاد بھٹی تحریر کرتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کے لیے دعا کرونگا اور ایک بُزرگ ہیں ہمارے جاننے والے ان سے بھی آپ کے لیے دعا کرنے کا کہوں گا، وہ آپ کو کچھ پڑھنے کے لیے دیں گے، اللہ کرم کر دے گا جس کے بعد میں نے اپنے جاننے والے حافظ صاحب کا جج ارشد ملک سے تعارف کروایا۔ ارشاد بھٹی مزید تحریر کرتے ہیں کہ جب میں نے جج ارشد ملک کو تسبیحات کی اہمیت بتائی تو انکا چہرہ چمک اُٹھا ، انہوں نے مجھے کہا کہ آپ نے لازمی مجھے کچھ نہ کچھ لے کر دینا ہے پڑھنے کے لیے، انہوں نے اپنے موبائل میں میرا نمبر سیو کیا جب میں رخصت ہونے لگا تو بھی مجھے کہا کہ مجھے لازمی کچھ لے کر دینا تا کہ میں پڑ سکوں۔ ارشاد بھٹی نے مزید تحریر کیا کہ جب مجھے علم ہوا کہ جج ارشد ملک کا انتقال ہوگیا ہے تو پھر میں نے اس دوست کو فون کیا جس کے ذریعے میری ارشد ملک سے ملاقات ہوئی تھی ، وہ بھی اداس نظر آئے اور مجھے کہا کہ بھٹی صاحب سے مجھے کچھ پڑھنے کے لیے لے دیں، میں نے پوچھا انہیں دراصل ہوا کیا کہ انکی موت واقعہ ہوگئی؟

جس پر میرے دوست نے بتایا پہلے وہ کرونا کے شکار تھے۔ کورونا وائرس نے انکے پھیپھڑوں کو بُری طرح متاثر کرک دیا تھا لیکن اصل میں وہ ڈپریشن اور تنہائی کا شکار تھے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ارشد ملک نے ہمیں بتایا تھا کہ اب حالات بہت بدل چکے ہیں لوگ مجھے دیکھ کر راستہ تبدیل کر لیتے ہیں، میرا فون سننا پسند نہیں کرتے، یہ بتاتے ہوئے انکی آنکھوں میں آنسو تھے اور گلہ بھی بھاری تھا۔ ارشاد بھٹی نے مزید تحریر کیا کہ میرے دوست نے مجھے بتایا کہ ارشد ملک کس قدر پُرامید تھا اسکی پٹیشن دائر کرنے کے بعد اسے کم از کم عدالت وکالت کی اجازت دے دی گی اور یوں وہ اپنے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو پالنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ دوسری جانب سینئر صحافی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پلڈیٹ کی میٹنگ جنرل باجوہ کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف محب وطن پاکستانی ہیں، نواز شریف کو جو سزا مل رہی ہے وہ اس لیے کیونکہ انہوں نے انکار کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے وی لاگ میں حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن بضد ہیں، مائنس تھری فارملے پر بات ہورہی ہے، تینوں فریق ہی مائنس تھری فارمولہ چاہتے ہیں۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *