Breaking News

قومی سلامتی اجلاس کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی،قوم خوشی سے سڑکو ں پرنکل آئی ،ہرطرف جشن کاسماں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی سلامتی اجلاس کے بعد صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی،قوم خوشی سے سڑکو ں پرنکل آئی ،ہرطرف جشن کاسماں…شمالی افریقی ملک تیونس کے صدر قیس سعید نے کئی مہینوں سے معطل پارلیمنٹ کو بالآخر تحلیل کرنے کا ہی اعلان کر دیا ہے جس کی خوشی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

اور جشن منایا۔ جس سے عالمی صورت حال یکسر تبدیل ہو کر رہ گی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تونس کے صدر قیس سعید نے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاست دانوں کی جانب سے ریاستی اداروں کو یرغمال بنانے اور عوام کو بغاوت کی ترغیب دینے کا معاملہ سامنے آنے پر آئین کی شق 72 سے حاصل اختیار کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو فوری طور پر تحلیل کردیا۔قوم سے اپنے خطاب میں صدر قیس سعید کا کہنا تھا کہ یہ قدم وطن، ریاستی اداروں اور عوام کے تحفظ کے لیے اُٹھایا گیا ہے اور اب وہ آئین سے حاصل اختیارات کے تحت ملک کی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہیں گےصدر قیس سعید نے مزید کہا کہ صدر ریاست کا سربراہ اور اتحاد کی علامت ہے جوریاست کی آزادی اور تسلسل کی ضمانت دیتا ہے اور آئین کے احترام کو یقینی بناتا ہے۔تونس کے صدر نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے خلاف تشدد کا سہارا لینے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور قانون حرکت میں آئے گا۔واضح رہے کہ صدر قیس سعید نے گزشتہ برس 26 جولائی کو وزیراعظم کو برطرف کرکے پارلیمنٹ کو معطل کردیا تھا اور اس کے بعد سے معطلی کی مدت میں توسیع کرتے آئے ہیں۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *