Breaking News

بڑی خبر!مولانا طارق جمیل ،عمران خان کا پیغام لے کر کس اہم شخصیت کے پاس پہنچے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مولانا طارق جمیل خاص مشن پر؟عمران خان کا پیغام لے کر اسلام آباد کس اہم شخصیت سے ملنے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل اسلام آباد میں ایک اہم ترین شخصیت سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیغام تو سب کا ہے ہو سکتا ہے ۔

قبل ازیں مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچےجہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کہتا ہے کہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو،سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔طارق جمیل نے کہا کہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کر رہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل شہباز شریف صاحب سے ملاقات کریں گے ۔دوسری جاانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ حکومت مصدقہ ثبوتوں پر ڈکلیریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈ پارٹی ہے اور اگر سپریم کورٹ یہ ڈکلیریشن برقرار رکھتی ہے تو پارٹی تحلیل ہوجائے گی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سو فیصد درست فیصلہ کیا ہےاور اس کے فیصلے نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ایک فارن فنڈڈ پارٹی ہے، اس نے ریکارڈ میں جعل سازی کی اور اکاؤنٹس چھپائے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق پر مبنی تفتیش کی۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *