Breaking News

کپتان کا تاریخی یارکر ۔۔ مسلم لیگ کے بانی رہنما تحریک انصاف میں شامل ، ن لیگ میں صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کپتان کا تاریخی یارکر ۔۔ مسلم لیگ کے بانی رہنما تحریک انصاف میں شامل ، ن لیگ میں صف ماتم بچھ گئی ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کی خصوصی کاوشوں سے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ رہنما ملک شوکت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

ملک شوکت نے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ہمایوں اختر خان ، جمشید اقبال چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملک شوکت کی گزشتہ تین دہائیوں سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستگی تھی ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک شوکت کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنی ہے ۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا مشہو داحمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں گیم آف پلان تیارہوچکا ہے، اکتوبر پنجاب میں تبدیلی کا مہینہ ثابت ہوگا، اگر پرویز الٰہی میں ہمت ہے تو اسمبلی کا رواں سیشن ختم کریں،پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے جو لوٹ مار کررہے ہیں اس پر وہ جلد جیلوں میں ہوں گے، عمران خان نے اکیس سالہ سیاست میں قوم کو جھوٹ اور بدتمیزی کے علاوہ کچھ نہیں سکھایا،(ن)لیگ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر شہباز گل کی جانب سے الزامات پر قانونی نوٹس بھجوادیا، شہباز گل ثبوت دیں یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ماڈل ٹاؤن میں وکلاکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد نے کہاکہ شہباز گل نے ایک پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنیوں سے ایک سو چالیس ملین روپے فنڈز لینے کاالزام لگایا تھا ۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *