Breaking News

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ گزشتہ دنوں بھارت میں ایک شخص نے اپنا ہی ’ڈیتھ سرٹیفکیٹ‘ گم ہونے کا اشتہار دے ڈالا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق اس آدمی کا تعلق ریاست آسام سے ہے۔

جس نے اخبار میں دیئے گئے اشتہار میں لکھا ہے کہ اس کا خود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ 7ستمبر2022ءکو لمبڈنگ بازار میں گم ہو گیا تھا۔ جس کسی کو ملے براہ کرم مطلع کرے۔اس عبارت کے ساتھ آدمی کی طرف سے اشتہار میں اپنا نام، پتہ، اپنے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا رجسٹریشن اور سیریل نمبر بھی مہیا کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس آدمی نے اشتہار میں اپنا نام رنجیت کمار چکرورتی بتایا ہے۔ اس انوکھے اشتہار کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ کسی زندہ شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کیسے بن سکتا ہے؟ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو وارننگ دینے پر توہینِ عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے معافی مانگ لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سماعت شروع ہوئی تو عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ میں معافی مانگتا ہوں اگر میں نے کوئی لائن کراس کی، کبھی بھی عدلیہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت نہیں تھی، یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ کبھی بھی ایسا عمل نہیں ہو گا۔عدالت میں عمران خان نے خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ اگر خاتون جج کو تکلیف پہنچی ہے تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *