Breaking News

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک جانب تو گرمی کی شدت میں اضافہ، لوڈ شیڈنگ اور سیلاب نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے تو دوسری جا نب باغوں کے شہر لاہورکا موسم حسین ہو گیا ، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادار بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی “جیونیوز ” نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ لاہو رکی ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ہے، جبکہ 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، لاہو رکے علاقے گلبرگ، والٹن اور ایئر پورٹ  کے اردگرد بارش کا سلسلہ جاری ہے، سب سے زیادہ بارش ایئر پورٹ پر 8ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بیا ن بدل ہی لیا۔۔۔اب انہیں 30 ارب ڈالربھیک یا امداد نہیں صرف دنیا بھر سے انصاف چاہیے۔۔۔۔  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ 0.8 فیصد ہے لیکن اُس کا شمار دنیا کے اُن دس ممالک میں ہوتا ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سب سے زیادہ سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دنیا سے اپنے لوگوں کیلئے موسمیاتی انصاف چاہیے، وہ امداد کی نہیں انصاف کی بات کریں گے۔وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ماحولیات کے ساتھ ساتھ خوراک اور صحت کے بحران کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ملیریا اور دیگر وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *