Breaking News

ہمیں آرمی چیف نے بتایا تھا کہ معشیت کی تباہی میں اِسحا ق ڈار کا مرکزی کردار ہےا ور آج اسے بھی۔۔۔نامور صحافی نے پھر سے بڑا سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ عدالت نے إسحاق ڈار کے ڈائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں اور انہیں گرفتاری سے روک دیا گیا ہے اس پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ انہیں آرمی چیف نے بتایا تھا کہ معیشت کی تباہی میں إسحاق ڈار کا مرکزی کردار ہے۔

اس کے باوجود انہیں این آر او مل گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے إسحاق ڈار کو ریلیف ملنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ کہ انہیں آرمی چیف نے بتایا تھا کہ معیشت کی تباہی میں إسحاق ڈار کا مرکزی کردار ہے ، اس کے باوجود انہیں این آر او مل گیا ہے۔ دوسری جانب  سابق صدر و آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف زندگی کے آئندہ ایام پاکستان میں گزارنے کے خواہاں ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف زندگی کے آئندہ ایام پاکستان میں گزارنے کے لیے وطن فوری واپسی چاہتے ہیں۔قریبی رفقاء پرویز مشرف کی اس خواہش کے بعد متحرک ہو گئے ہیں وہ پس پردہ رابطوں میں وفاق و مقتدر حلقوں سے اس بات کا اظہار کر رہے ہیں کہ وہ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور قانونی معاملات کو فوری دور کریں۔اگر اس معاملے میں کوئی پیش رفت ہوئی تو امکان ہے کہ سابق صدر کی وطن واپسی کے لیے کوشش شروع ہو سکتی ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر محمد امجد نے تصدیق کی کہ پرویز مشرف فوری طور پر وطن واپسی کے خواہشمند ہیں۔ان کے اہلخانہ سابق صدر کی واپسی کے لیے فوری اقدام کے منتظر ہیں۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *