Breaking News

پی ٹی آئی نے اپنے یارکر سے ایک اور بے حد اہم سیاسی وکٹ اڑا ڈالی ۔۔۔مخالف سیاسی جماعت سےسینئر اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہفتے کو عمران خان بڑا اعلان کرنے والے ہیں۔سابق وفاقی زیر اسد عمر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کو آج اپنی بات کہنے کا موقع ملا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ہفتے کو سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بڑا اعلان کرنے والے ہیں، مہنگائی کیخلاف ایک بہت بڑا احتجاج ہونے جا رہا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ بول نیوز ودیگر چینلز پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں بڑی شمولیت کی خبر آئی ہے کہ سردار شیر محمد رند نے 2018ء کے عام انتخابات میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے امیدوار کے طور پر 53 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ یہ سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جیتی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کو ممکنہ لانگ مارچ سے قبل سندھ سے بڑی کامیابی مل گئی، سینئر سیاستدان شیر محمد رند نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ نوابشاہ سے معروف سماجی و سیاسی شخصیات سردار شیر محمد رند نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا اور عمران خان کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان نے پارٹی میں شمولیت پر سردار شیر محمد رند کا خیر مقدم کیا۔

About admin

Check Also

چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت۔۔۔شام کی تہلکہ خیز بریکنگ نیوز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *