Breaking News

پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی!!! اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کو اقتدار سنبھالے الگ ہوئے چار پانچ ماہ  سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے مخالف سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے کا سلسہ تاحال جاری ہے  اب کی بارے ایک بار پھر بڑی سیاسی جماعت کی وکٹ گرا دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع کرک سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خورشید خان خٹک کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں عوام کی نمائندہ اور پسندیدہ سیاسی جماعت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی شمولیت کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جو پی ٹی آئی کی قیادت پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا عکاس ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خورشید خان خٹک نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ محمود خان سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔سابقہ ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے خورشید خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ اُن کا فیصلہ درست ثابت ہو گا۔ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے جو ملک و قوم کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم اس مقصد اور وژن کے تحت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ مزید سیاسی شخصیات اس قافلے میں شامل ہوں گی۔

About admin

Check Also

ہر جگہ آصف زرداری کے ساتھ دکھائی دینے والی یہ خاتون کون ہیں؟ یہ سابق صدر کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑتیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.