Breaking News

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، عمران خان کو کتنے سینئر پارٹی رہنما دھوکا دے رہے ہیں؟کون کون سے بڑے نام شامل؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران عمران خان کی برہمی اور تشویش کے حوالے سے کچھ باتیں میڈیا میں آئیں جن کے مطابق انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ سے ملے ہیں۔

عمران خان نے انہیں تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بائی پاس کرنے کی کوشش نہ کی جائے،کمیٹی کے اجلاس کی ہونیوالی ان باتوں کی اب تصدیق بھی ہوگئی ہے۔ظاہر ہے کہ پارٹی چیئرمین کیلئے یہ برہمی اور تشویش کی بات ہے کہ جنہیں وہ اپنے سمجھتے ہیں وہ درحقیقت ان کے نہیں بلکہ کسی اور کے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ’’ یہ کچھ لوگ نہیں بلکہ یہ بہت سے لوگ ہیں ۔ دوسری جانب سیاست میں گرما گرمی، دو بڑے سیاسی گھرانوں میں 10 سال بعد صلح ہوگئی،دونوں شخصیات نے آئندہ الیکشن ملکر لڑنے اور سیاسی تعاون پر بھی اتفاق کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑا بریک تھرو، جہانگیر ترین اورمخدوم احمد محمود کے خاندانوں میں10 سال سے جاری ناراضی کا خاتمہ ہوگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود کی دعوت پرانکےعشائیے میں شرکت کی جس کے بعد دونوں خاندانوں میں دس سال پر محیط ناراضی ختم ہوگئی ہے۔ مخالفین پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دینے کو تیار ہو گئے ، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کی اطلاعات سامنے آ گئیں، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں نئی پارٹی بنانے پر کام شروع کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان بھی شامل ہوں گے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی ارکان سے جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے رابطے مکمل ہو گئے ہیں۔

About admin

Check Also

ہر جگہ آصف زرداری کے ساتھ دکھائی دینے والی یہ خاتون کون ہیں؟ یہ سابق صدر کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑتیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.