Breaking News

اناللہ واناالیہ راجعون سابق صدر پرویزمشرف کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

سابق صدر مملکت پرویز مشرف کے پرنسپل سیکریٹری طارق عزیز آج بروز اتوار 18 ستمبر کو انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق عزیز کئی ماہ سے علیل اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سمیت کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔طارق عزیز بطور مشیر کے بھی سابق صدر مشرف کے ہمراہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ انہوں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے عہدے سے اس وقت استعفیٰ دیا جب سابق صدر مشرف نے 18 اگست 2008 کو صدارت سے استعفیٰ دیا تھا۔سابق انکم ٹیکس افسر، پرویز مشرف کے کالج کے دوست تھے۔ دونوں نے ایک ساتھ ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔سال 2002 کے عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں ‘وفادار’ امیدواروں کی فہرست تیار کرنے/ انہیں مجبور کرنے میں بھی طارق عزیز پیش پیش رہے۔پرویز مشرف کے قریبی حلقوں میں وہ واحد شخص تھے جنہوں نے پرویز مشرف کو ریفرنڈم میں نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔ سابق وائس چیف جنرل یوسف کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی جس کی سربراہی پرویز مشرف کے بااعتماد ساتھ طارق عزیز نے کی تھی وہ فوج کو اعتماد میں لیے بغیر کی گئی تھی۔ذرائع اس بات کا بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ اس وقت کے سیکریٹری طارق عزیز مبینہ طور پر بے نظیر بھٹو اور پرویز مشرف کے درمیان ہونے والے معاہدے کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ وہ طارق عزیز ہی تھے جنہوں نے بنیادی طور پر مشرف کو اس طرح کی ڈیل کیلئے راغب کیا تھا۔

About admin

Check Also

ہر جگہ آصف زرداری کے ساتھ دکھائی دینے والی یہ خاتون کون ہیں؟ یہ سابق صدر کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑتیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.