Breaking News

بڑی خبر: 15 اکتوبر سے پہلے پہلے کیا ہونیوالا ہے ؟ پیشگوئی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ یوں یوں نئے آرمی چیف کی تقرری کا وقت قریب آتا جا رہا ہے حالات سنگینی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ نئے آرمی چیف کا تقرر ماہ نومبر کے آخر میں موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر عمل میں آئے گا۔

جب کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن فوری کرایا جائے، 15 اکتوبر تک دن اہم ہیں۔بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے بعد فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین گھنٹے اجلاس چلا، معیشت، مہنگائی اور امن و امان پر بات ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران نے عمران خان کو کہا احتجاج کا وقت آگیا، بات چیت کے دروازے بند نہیں ہوں گے ۔ دوسری جانب وفاقی وزير خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ شہباز شریف لندن میں نواز شریف کے مشورے سے کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جتنی مرضی ملاقاتیں کر لیں،آخری فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اگر عوام کے خیرخواہ ہیں تو ان کو خیرپور ناتھن شاہ جانا چاہیے۔وفاقی وزیر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر مریم نواز کے اختلاف کا سوال ہوا تو خرم دستگیر نے جواب دیا کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدر ہیں پارٹی میں اختلاف رائے ضرور ہوتا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔

About admin

Check Also

سارہ انعام نے آخری پیغام کیا جاری کیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کے ہاتھوں موت …

Leave a Reply

Your email address will not be published.