Breaking News

مولانا فضل الرحمٰن وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاتھ پکڑ کر انہیں کہاں لے جانے کے خواہشمند ہیں ؟ سلیم صافی کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)۔سیلاب کی صورت میں یہ آفت ایسی حالت میں آئی ہے جب ہماری معیشت پہلے ہی سونامی کی آفت سے تباہ ہو چکی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ سابق حکومت کی وعدہ خلافی کی تلافی اور نئی قسط کی شرائط پوری کرنے کیلئے شہباز شریف حکومت نے جس طرح بجلی اور تیل کی قیمتیں بڑھا دیں۔

 نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔ اس کی وجہ سے غریب تو کیا مڈل کلاس کا جینا بھی دوبھر ہوگیا ہے۔ سیلاب کی آفت ایسے عالم میں آئی ہے کہ سوائے یواے ای اور چین کے باقی تقریباً پوری دنیا کے ہر ملک کی معیشت اپنی اپنی جگہ دبائو کا شکار ہے۔ عالمی معیشت کو مزید چیلنجز کا سامنا ہے۔ یقیناً چین، یواے ای، سعودی عرب، ترکیہ، امریکہ اور اس طرح کے کئی دیگر ممالک نے بروقت کچھ نہ کچھ مدد کی ہے جب کہ یواے ای اور سعودی عرب نے اپنے اپنے ممالک میں پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کی مہمات چلا کر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جو مدد آئی ہے، وہ ضرورت کے مقابلے میں کم ہی نہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ابھی تک تو صرف ریسکیو اور ہنگامی امداد کا کام جاری ہے اور اس کیلئے بھی وسائل اتنے کم ہیں کہ بلوچستان، پنجاب، پختونخوا اور سندھ کے بعض متاثرین تک ابھی تک کوئی مدد نہیں پہنچی۔ سوال یہ ہے کہ بحالی کے کام کیلئےیہ تیس چالیس ارب ڈالر کہاں سے آئیں گے؟ پھر اگر حکومت چند ارب ڈالر خیرات جمع کرنے میں کامیاب بھی ہو گئی۔

About admin

Check Also

ہر جگہ آصف زرداری کے ساتھ دکھائی دینے والی یہ خاتون کون ہیں؟ یہ سابق صدر کو اکیلا کیوں نہیں چھوڑتیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے ساتھ کچھ ایسے لوگ بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.