Breaking News

چوہدری پرویز الٰہی کے لیے خطرے کی گھنٹی!بڑا گروپ منظر عام پر،جلد علیحدگی کا اعلان متوقع ،سینئر صحافی کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی بڑی مشکل میں پھنس گئے،اقتدار کی کشتی ڈانواں ڈول،بڑا گروپ سامنے آ گیا،یہ گروپ جلد علیحدگی کا اعلان کردے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فوری نیوز کے پروگرام ”سلیم بخاری شو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے۔

کہ چودھری پرویز الٰہی کو تو وزارت اعلیٰ مل گئی لیکن ق لیگ کے کسی اور بندے کو کچھ نہیں ملا،اب امکان ہے کہ اگر یہ ق لیگ کے لوگ چودھری شجاعت سے جاملے ہیں تو آئندہ انہیں کچھ نہ کچھ ضرور ملے گا،نئی بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے 33 ارکان پرویز الٰہی پر عدم اعتماد کا اعلان کرنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس ہفتے دو اعلانات متوقع ہیں،ایک تو ق لیگ کے سات ارکان،دوسرا پی ٹی آئی کا بڑا گروپ پریس کانفرنس میں اعلان کرنے والا ہے۔اگر یہ ہوجاتا ہے تو پنجاب حکومت کے بارے میں مزید سوچنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اکیلے رہ جائیں گے،ان کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ چودھری شجاعت سے جاکر ملیں۔اگر پرویز الٰہی گئے تو وزیر اعلیٰ تحریک انصاف کا بنے گا،ن لیگ حکومت لینے کی دوبارہ غلطی نہیں کرے گی۔اس وقت پرویز الٰہی حکومت کچھ نہیں کررہی،صرف جلسہ جلسہ کھیل رہی ہے،اس کا نقصان عام انتخابات میں اٹھانا پڑے گا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 2023 کے شروع میں یاوسط میں بہرحال الیکشن ہونے ہیں اور وہ الیکشن کا سال ہے ، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جہاں تک میری انفارمیشن ہے یہ جو فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیا ہے یہ پی ٹی آئی کی درخواست پر ہوا ہے۔

About admin

Check Also

نیا آرمی چیف کسے بنایا جائے گا؟ انصار عباسی بھی اندر کی خبر لے آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نئے آرمی چیف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *