Breaking News

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ موجودہ حکومت نے متعدد قوانین میں ترامیم کر لی ہیں جس کا تحریک انصاف کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظور ی کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکور ٹ نے مستردکر دی ہے ۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ  نے  سماعت کی ، عدالت نےپی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے  123ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظور ی کا آرڈر غیر قانونی  قرار دے دیا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کی عدالت سے لارجربینچ کی تشکیل کی استدعا بھی مسترد کر دی ہے ۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 123ارکان اسمبلی نے استعفے دیے صرف 11کے منظور کیے گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے طریقے کار پر 2015میں عدالت فیصلہ کر چکی ہے ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ صورتحال  2015سے مختلف ہو چکی ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ ارکان اسمبلی کے استعفوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2015کا فیصلہ پڑھ لیں ، عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔  دوسری جانب مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے ، نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی منظوری دیدی ہےبجلی کی قیمت میں  3 روپے  39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ،  نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو  95 ارب روپے اضافی وصولیوں کی اجازت دی ۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *