Breaking News

عمران خان کا زور دار چھکا!!! ضمنی انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وا ضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 9 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہونے جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کی جانب سے تمام نشستوں پر سابق وزیر اعظم عمران خاں امیدوار ہوں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات کی جانچ پڑتال پیر کو کی گئی۔

جانچ  پرتال کے بعد این اے 239 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہاہے کہ عمران خان کو ہرانے کیلئے کسی نئی جماعت کو پاکستان میں آنا ہوگا،پیپلز پارٹی نے کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ایم کیو ایم آج ان کے ساتھ ہے، آنے والے الیکشن میں ایم کیو ایم کی سیاست دفن ہوجائے گی،زرداری کا شرم سے کوئی تعلق نہیں، سندھ میں ڈائیریا سے لوگ مررہے ہیں،میڈیا پر ایک مشکل وقت ہے میڈیا آزادی سے کام نہیں کرپارہا، عمران خان کے دور میں میڈیا نے آزادی سے کام کیا۔انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اور پی ٹی آئی لاہور کو کامیاب جلسے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس بار 14اگست پرجوش انداز میں منایا گیا، کوئی گلی ایسی نہیں جہاں عمران خان کی اسکرین نہ لگائی گئی ہو۔خرم شیرزمان نے کہا کہ کروڑوں لوگوں نے عمران خان کی آواز سے آواز ملائی اور پی ڈی ایم جماعتوں کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ عمران خان نے ناکام بنایا۔یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ سینئر صحافیوں نذیر لغاری اور مظہر عباس نے عمران خان کی نشستوں بارے حیران کن پیشگوئی کر دی۔نذیر لغاری نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں، یہ دونوں سیٹیں تو خان کو بالکل نہیں مل سکتیں۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.