Breaking News

آج بھی پاکستان کی مقبول ترین جماعت کونسی ہے ؟ تازہ ترین سروے میں پاکستانیوں نے اپنا فیصلہ سُنا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سروے کسی بھی حکومت یا سیاسی جماعت کی عوام میں مقبولیت کا گراف جانچنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے سروے کمپنیاں ملکی سیاسی جماعتوں کا گراف جاننے کے لئے سروے عمل میں لاتی ہیں تاکہ عوام کو سیاسی جماعتوں کی موجودہ پوزیشن سے آگاہ کیا جا سکے۔

ایک خبر کے مطابق نجی سروے کمپنی آر پی پول کے تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت سابق حکمراں جماعت تحریک انصاف سے کم ہو گئی ہے ۔پول کے مطابق اگر آج الیکشن ہوں تو تحریک انصاف کو 106، ن لیگ کو 72، پیپلزپارٹی کو 53، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کو 13 اور ایم کیوایم کو 10 سیٹیں ملنے کی توقع ہے۔لوگوں کے رجحان سے متعلق پول کے نتائج کے مطابق ن لیگ کی مقبولیت کی شرح 30.8 فیصد، تحریک انصاف کی 29 فیصد جبکہ پیپلزپارٹی کی 14.7 فیصد ہے۔سروے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو 42 فیصد تک رہ گئی ہے۔واضح رہے کہ آر پی پول نامی کمپنی نے 2018 کے الیکشن سے پہلے بھی سروے کروایا تھا جسکے مطابق تحریک انصاف لیڈ کررہی تھی اور جب الیکشن کے نتائج ہوئے تو الیکشن نتائج اور آر پی پول کے نتائج میں زیادہ فرق نہیں تھا ۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلد وزیر اعظم سے ملاقات کروں اور معاشی ٹیم بارے بات ہو گی۔ نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق شریک  چیئرمین آصف علی زرداری  نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.