Breaking News

چینل کے مالک سلمان اقبال کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامعلوم مقام پر واٹس ایپ پر بات کرتے ہوئے سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ درحقیت وہ پروگرام اے آر وائے کے بیورو چیف خاور گھمن کی بریک کردہ اس سٹوری پر ہو رہا تھا کہ جس میں بتایا گیا تھا کہ مبینہ طور پر وزیرِ اعظم ہاؤس کے اندر ایک میڈیا سیل چل رہا ہے جو ایک مخالف سیاسی جماعت (تحریک انصاف) کے نام پر آرمی مخالف موقف پھیلا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’ہم نے ساری جماعتوں کو بلایا تھا، جن میں شہباز گل بھی تھے۔ چونکہ مسلم لیگ (ن) نے (اے آر وائے کا) بائیکاٹ کیا ہوا ہے اس لیے وہ نہیں آئے۔ شہباز گل پارٹی کا موقف دے رہے تھے۔۔۔ ہمیں تو اگلے دن یہ پتہ چلا کہ ہمارے ٹی وی پر وہ اتنی بڑی بات کر چکے ہیں۔ اس میں ہمارا کیا قصور ہے، وہ آئے انھوں نے پارٹی کا موقف دیا اور چلے گئے مگر پھر حکومت نے پیمرا کے ذریعے ایک خط لکھ کر بھیج دیا کہ ہم غدار ہیں۔‘ایک سوال کے جواب میں سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا جو موقف ہے وہ اُن کا اپنا موقف ہو گا یا پھر پارٹی کا موقف ہو گا اس کا اے آر وائے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سلمان اقبال سے ابتدائی انٹرویو کے بعد انھیں یہ سوال بھیجا گیا کہ ’کیا پیمرا قانون کے مطابق آپ شہباز گل کے بیان سے بری الذمہ ہو سکتے ہیں کیونکہ جب آن ایئر ایک بات ہوئی تو ڈیلے (پروگرام کے لائیو جانے کے درمیان کا مختصر وقفہ) کے دوران اس کو روکا کیوں نہیں گیا اور اس سلسلے میں کسی پروڈیوسر یا ڈائریکٹر نے کوئی کردار ادا کیوں نہیں کیا؟تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود سلمان اقبال کی جانب سے ان سوالات کے کوئی جواب موصول نہیں ہوئے ہیں۔

About admin

Check Also

ہمبستری (جماع)کےدوران وہ کام جو عورت کو بہت تکلیف دیتاہے،اور آقاؐنے بھی سختی سے منع فرمایا ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب شوہر اپنے عورت پر غصہ ہوجائے، جبکہ بیوی سوائے جماع کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.