Breaking News

نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کیلئے عمران خان کیساتھ کیا کِیا جارہا ہے؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ سمجھتی ہے کہ عمران خان کی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کیلئے نواز شریف کی واپسی ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے۔

یہ اپنی کروائی گئیں یقین دہانیوں کو ہی پورا نہیں کرپارہے،اب صورتحال یہ ہے کہ اگر ن لیگ نے تحریک انصاف سے مقابلہ کرنا ہے تو نواز شریف کو واپس لانا ناگزیر ہوگیا ہے، اب اس وقت کوششیں ہورہی ہیں کہ کوئی ایسا طریقہ نکالا جائے کہ نواز شریف واپس آئیں اور گرفتار نہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ یہ سمجھ چکی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان دو تہائی اکثریت باآسانی لے جائیں گے، عمران خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی اور اداروں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، مگر عمران خان نے ایک تقریر کرکےا س کی بھی وضاحت دیدی ہے کہ یہ میرے ادارے ہیں اور ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ عارفحمید بھٹی نے کہا کہ ن لیگی حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں نہیں جایا جاسکتا، عمران خان کی مقبولیت کامقابلہ کرنے کیلئے نواز شریف کی واپسی ضروری ہے، تاہم نوا زشریف آ بھی گئے تو عمران خان کی مقبولیت کم نہیں ہوسکتی اسی لیے حکومت انہیں ٹیکنیکل طریقےسے ناک آؤٹ کروانے کی کوشش کررہی ہے۔سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ اس وقت مائنس آل ناممکن ہے،تمام جماعتوں کو مائنس کردیں گےتو عوام کی نمائندگی کون کرے گا؟ یہ70یا80 کی دہائی نہیں ہے،اس وقت ہر کسی کے پاس موبائل فون موجود ہے اور ہر کوئی باخبر ہے۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.