Breaking News

پوری تحریک انصاف حیران! اہم رہنما نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام آج لاہور میں 13 اگست کے موقع پر پاور شو کا اعلان کر رکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران خاں کی جانب سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔ان حالات میں تحریک انصاف کے اہم ترین رکن قومی اسمبلی نے اپنا استعفی واپس لے لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان سے رکن اسمبلی خان محمد جمالی نے استعفیٰ واپس لیکر ایوان میں شرکت کی ۔جمعہ کو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خان محمد جمالی چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ واپس لیکر ایوان میں شریک ہوئے ۔تحریک انصاف کے منحرف رکن ریاض مزاری اور باپ کے رکن اسمبلی خالد مگسی خان محمد جمالی کو منا کر ایوان میں لائے ۔خان محمد جمالی سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی آبائی نشست سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب تحریک انصاف سے الگ ہونے والے بڑے ایک سیاستدان نے پاکستان کی سیاست میں الگ حیثیتسے دوبارہ ابھرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، 2023ء کے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی سرکردہ سیاسی شخصیات کے ساتھ سیاسی جماعت کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوںمیں پی ٹی آئی کو ماضی پر بلندیوں پر لے جانے والے سینئر سیاستدان کے مستقبل کی سیاست موضوع بحث ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ اس سیاسی شخصیت نے مستقبل کی سیاست کا خاکہ بنا لیا ہے جس میں رنگ سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان سے بھر ا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق جماعت منشور کی تیاری کیلئے انتہائی عرق ریزی سے کام جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام ’’عوامی تحریک انصاف ‘ ‘ رکھنے کی تجویز ہے ۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.