Breaking News

عمران خان کو فوری طور پر کیا کرنا ہوگا؟ سینئر صحافی کامران خان نے مشورہ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایک اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنا چاہتے ہیں،حساس ادارے سے متعلق سنجیدہ معاملہ ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ جب کہ اینکر پرسن کامران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایسے عناصر سے پاک کریں جو شہد ا کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ ہیلی کا پیٹر شہد ا کے خلاف ہرزہ سرائی مکروہ اور نا قابل برداشت عمل ہے۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے ، ملزمان گرفتار ہوں ، مقدمات چلیں اور سخت سز ائیں ملیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس نوعیت کے عناصر اپنی صفوں میں پالتی رہی ہیں عمران خان کم از کم پی ٹی آئی کو ایسےعناصر سے پاک کریں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کوئٹہ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سمیت پارٹی کے 4 سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرنے کا فیصلہ معاملے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ زونز میں ٹیموں کی نگرانی کے لیے پینل تشکیل دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔چند روز قبل ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کرنے والی اپنی انکوائری ٹیموں پر نظر رکھنے کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.