Breaking News

حمزہ شہباز نے ایک اور کارڈ کھیل دیا، بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل چودھری پرویز الہی سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے تھے ۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ غیر آئینی قرار دے کر پرویز الہی کو وزیر اعلی قرار دیا تھا۔تاہم اب اس بارے ایک اور بڑی خبر آئی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا۔حمزہ شہباز نے درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ نظرثانی درخواست پر آئینی نکتے کی تشریح کے لیے فل کورٹ قائم کیا جائے۔خیال رہے کہ آئینی وقانونی ماہرین نے بھی سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی مسلم لیگ (ق)کے ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو غیرآئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے رولزآف بزنس کے تحت کسی بھی معاملے پر رولنگ دینے کا اختیار صرف اسپیکر کے پاس ہے سپریم کورٹ قاسم سوری کی قومی اسمبلی میں رولنگ کو اسی بنیاد پر غیر ئینی قراردے کر مسترد کرچکی ہے. ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ایک اور آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی گئی۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.