Breaking News

پنجاب میں بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،یوم آزادی تک کھل کر بارش برسنے کی پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب میں بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،یوم آزادی تک کھل کر بارش برسنے کی پیش گوئی۔۔۔۔پنجاب میں چھوٹے سے وقفے کے بعد بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار، 13 اگست تک خوب بارشیں ہونے کی پیشن گوئی، لاہور سمیت 3 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 سے 3 روز کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم اب جلد ہی پنجاب میں بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں، 13 اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور نارووال کے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، دریائے راوی،جہلم اور چناب کے برساتی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔  دوسری جانب جھوٹی خبر نشر کرنے، جیو اور میر شکیل الرحمٰن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور عدالت کے فیصلے کی غلط تشریح کرنے کے الزام میں عدالت نے ملزمان اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال اور اے آر وائی کے اینکر ارشد شریف کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نصیر نور خان نے عدالتی فیصلے کے برعکس این آر او لینے کا الزام نشر کر کے اے آر وائی نیوز چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان اقبال کے فی کس ایک لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.