Breaking News

سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے ایک اور رکن کی نشست خالی قرار دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح  رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے 11 ارکان کے استعفے قبول کیے گئے تھے جن پر ضمنی الیکشن کا شیڈول  پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔ تاہم اب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی

محمد میاں سومرو نے کچھ روز پہلے سپیکر قومی اسمبلی کو رخصت کی درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مصروفیت کی وجہ سے ایوان کے اجلاسوں میں حاضر نہیں ہوسکے، ستمبر تک ان کی رخصت منظور کی جائے۔ راجہ پرویز اشرف  کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں   محمد میاں سومرو کا معاملہ رکھا گیا ۔ پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے ان کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔  دوسری جانب اینکر پرسن طلعت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے تفتیش میں انکشافات کرنا شروع کردیے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ ” شہباز گل گا رہے ہیں اور یہ قومی ترانہ نہیں ہے، ان کے کچھ اعتراف بہت ہی چشم کشا ہیں۔”ایک اور ٹویٹ میں طلعت حسین نے  شہباز گل کے مبینہ اعتراف کو “دی گریٹ گِل سپِل” کانام دیا اور کہا کہ تفتیش میں دو باتیں سامنے آئیں۔ ایک تو شہباز گل نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جو ایکشن یا حملہ کیا وہ پارٹی سربراہ کے کہنے پر کیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے یہ اعتراف گزشتہ روز کے انٹرویو کے حوالے سے کیا ہے یا عام بیانیے کے بارے میں کیا ہے۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.