Breaking News

عمران خان کس ریفرنس میں نا اہل ہو نگے؟؟سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اندر کی خبر بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  ایک انٹرویو کے دوران کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان اگر 10لاکھ لوگ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے لے آئیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ا سپیکر قومی اسمبلی کے ریفر نس پر یکم، دویا تین ستمبر تک فیصلہ آ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے حتمی فیصلہ تو چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔

لیکن موجودہ فیصلہ بھی ایک آئینی ادارے نے فریقین کے دلائل، ثبوتوں اور بیانات کے بعد دیا ہے جس میں کہا گیا ہے ہے کہ آئین کے آرٹیکل 7 کی شق 3 کی خلاف ورزی ہوئی ہے اورپی ٹی آئی نے اپنے فنڈنگ کے ذرائع الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے اور انہیں چھپایا ہے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آرٹیکل سات کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس کو بھی سپریم کورٹ آف پاکستان دیکھے گی، عدالت اسٹیٹ بینک آف پاکستان، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور اکاؤنٹینٹ جنرل آف پاکستان کی دستاویزات کے علاوہ چیئرمین نادرا کی رپورٹ بھی دیکھے گی اور اس کے بعداپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کرے گی لیکن الیکشن کمیشن نے بڑا مضبوط ہاتھ ڈالا ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایف آئی اے اور نادرا کی رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ دیا ہے، جو لوگ دیگر شہروں میں بیٹھ کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی پاکستانی کمپنیوں کو غیر ملکی کمپنیاں قرار دیا گیا وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد کا کہنا ہے مجھے عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی زد میں آتے نظر آرہے ہیں۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.