Breaking News

اب تو اس کی کسر رہ گئی تھی: ن لیگ کو ابتک کا بڑا دھچکا، دبنگ رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، تختِ لاہور ہِل کر رہ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)  ایک وقت تھا جب لاہور مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ تھا اور لاہور مسلم لیگ ن کلین سویپ کیا کرتی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کے اس مضبوط قلعے میں ایسی دراڑ ڈالی ہے کہ سب کچھ بدل کر رہ گیا ہے اب پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سے معروف نامور رہنما نے کپتان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

ن لیگی رہنما زکریا بٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ زکریا بٹ مسلم لیگ کے ضلع لاہور سے نامور رہنما تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زکریا بٹ نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔زکریا بٹ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تین مشیروں کا تقرر کردیا، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا بھی نوٹیفکیشن کردیا گیا۔ دنیا نیوز کے مطابق پنجا ب میں حکومت سازی کے معاملات تیزی سے آگے بڑھنے لگے ہیں، پرویز الٰہی نے تین مشیروں کا تقرر کردیا ہے، عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر مقرر کردئیے گئے ہیں، وہ مشیر اطلاعات کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ محمد ایاز خان نیازی کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ وسیم خان بادوزئی بھی پرویز الٰہی کے مشیر مقرر کردیئے گئے ہیں، اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 157 میں خاندانوں کی نہیں انسانیت کی بات ہورہی ہے، میری بیٹی مہربانو نے عمران خان کی ہدایت پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

About admin

Check Also

’میرا ڈیتھ سرٹیفکیٹ گم ہوگیاجسے ملے اطلاع کرے‘ ایک اشتہار جس نے ہرکسی کو حیران کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قانونی دستاویزات گم ہونے کے اشتہاراخبارات میں آتے رہتے ہیں تاہم آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.