Breaking News

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے ہدف مقرر کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وزارت کے خواہشمند افراد کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عمران خاں نے اراکین کو ہدایت کی ہے۔

کہ پنجاب کابینہ میں جو بھی شامل ہوا، اسے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ کابینہ کا کوئی رکن چھٹی نہیں کرے گا، وزرا کو اپنے محکموں کے امور پر مکمل گرفت رکھ کر کام کرنا ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ پچھلی صوبائی کابینہ میں کچھ وزرا نے کمزور کارکردگی دکھائی، ناتجربہ کاری کی وجہ سے کچھ وزرا کو بیوروکریسی نے بھی تنگ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی عام انتخابات کی تیاری کریں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اگلے ہدف پر کام شروع کردیا۔ حکومتی اتحاد میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی نے دیگر حلیف جماعتوں کے تعاون سے چیئرمین سینٹ کا عہدہ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت آصف علی زرداری سینئر پی پی رہنماء سید یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینٹ بنوانے کے خواہشمند ہیں۔ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کو گرین سگنل دے دیا ہے اور چیئر مین سینٹ کے عہدے کے حصول کے لیے ممبران سینٹ کے ساتھ لابنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد جیسے ہی ہوم ورک مکمل ہوگا تو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.