Breaking News

انا للہ و انا الیہ راجعون پی ٹی آئی کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید بسم اللہ آغا انتقال کر گئے، تحریک انصاف بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما سید بسم اللہ آغا انتقال کر گئے ہیں۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور عمران خان کے بہترین اور سچے سپاہی سید بسم اللہ آغا کے انتقال پر نہایت افسردہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ سید بسم اللہ آغا کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے، اس دوران تمام سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے دکانداروں پر عائد کیے جانے والے ٹیکس کے حوالے سے سفارش کی گئی تو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی وضاحت بھی آگئی۔ مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نے بھی کہا ہے کہ چھوٹے دکانداروں کو نئے ٹیکس قانون میں ریلیف دیا جائے۔ تاجروں کے ساتھ پیر کو ملاقات کریں گے اور ان کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 150 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ان دکانداروں سے بھی تین ہزار روپے ٹیکس لیا جائے گا جو ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.