Breaking News

کچھ روز بعد کیا دلچسپ واقعہ پیش آیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپ کو آج ہماری باتوں سے شاید سر میں درد محسوس ہونے لگا ہوگا۔۔ ایک پڑوسن نے دوسری سے کہا۔۔میرے سر میں بہت درد ہو رہا ہے،کوئی حل بتاؤ۔۔دوسری کہنے لگی۔۔جب میرے سر میں درد ہوتا ہے تو میرے شوہر میرا سر اپنی گود میں رکھ کر دباتے ہیں، چائے بنا کر مجھے پلاتے ہیں،تم بھی ایسا کرو۔

پہلی پڑوسن بڑی معصومیت سے بولی۔۔ ضرور، کب آتے ہیں تمہارے شوہر؟؟۔۔۔ اسی طرح سے بیوی نے پیار سے شوہر کا سردباتے ہوئے پوچھا۔۔ اب تو میں روز روز آپ کا سر دباتی ہوں شادی سے پہلے کون دبا تا تھا۔۔شوہرنے بیوی کی بات سن کر برجستہ کہا۔۔شادی سے پہلے کبھی سردرد ہی نہیں ہوا۔۔بات خواتین کی ہورہی ہے تو آفس سے تھکی ہاری ایک خاتون چھٹی کے بعد گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوئی۔۔ سیٹ پر بیٹھ کر آنکھیں موند کر تھوڑا سا ریلیکس کرنے کی کوشش کرنے لگی۔۔ابھی بس چلی ہی تھی کہ سیٹ کے پیچھے بیٹھے ایک صاحب نے اپنا موبائل فون نکالا اور اونچی آواز میں گفتگو شروع کردی، جو کچھ یوں تھی۔۔جان میں ارمان بول رہا ہوں، بس میں بیٹھ گیا ہوں اور گھرکی طرف ہی آرہا ہوں۔۔ہاں ہاں مجھے پتہ ہے کہ سات بج رہے ہیں پانچ نہیں، بس ذرا آفس میں کام زیادہ تھا اس لئے دیر ہو گئی۔۔نہیں جان، میں شبنم کے ساتھ نہیں تھا، میں تو باس کے ساتھ میٹنگ میں تھا۔۔نہیں جان، صرف تم ہی میری زندگی میں ہو۔۔ہاں قسم سے۔۔۔ اس اونچی آواز میں مسلسل گفتگو سے خاتون کا ریلیکس کرنے کا ساراپروگرام غارت ہو چکا تھا اور وہ بہت ان ایزی محسوس کر رہی تھی۔کافی دیر بعد تک بھی جب یہ سلسلہ جاری رہا تو خاتون کی ہمّت جواب دے گئی، وہ اٹھّی اور فون کے پاس جا کر زور سے بولی۔۔۔ارمان ڈارلنگ،فون بند کرو، بہت ہوچکا، اس پاگل عورت کو اور کتنی صفائیاں دوگے؟؟اب ارمان صاحب اسپتال سے گھر واپس آچکے ہیں لیکن پبلک مقامات پر انہوں نے موبائل فون کا استعمال بالکل بند کردیا ہے۔۔۔ایک شخص کاغذ پہ کچھ لکھ رہا تھا۔دوست نے پوچھا ۔۔ یار کیا لکھ رہے ہو؟؟ وہ شخص کہنے لگا۔۔ یار میں، اپنے آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔۔دوست نے مسکراتے ہوئے کہا۔۔خط میں اپنے آپ کو کیا لکھ رہے ہو؟؟؟وہ شخص مسکرا کرکہنے لگا۔۔ اوئے بے وقوف آدمی، جب خط مجھے ملے گا تو تب پتہ چلے گا نا کہ اِس میں کیا لکھا ہے۔۔واقعہ کی دُم: اس قصے کا امریکی مراسلے سے قطعی کوئی تعلق نہیں۔

About admin

Check Also

مراثی کسی سیّد کا مُرید ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہمارے ملک کی عدالتوں کا کیا حال ہے،اس کا اندازہ اس واقعہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.