Breaking News

عالیہ بھٹ کے حاملہ ہونے پر کنڈوم بنانے والی کمپنی کا رنبیر اور عالیہ کو انوکھے اندا ز میں مبارکباد کا پیغام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔  تب سے اس فلمی جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔اب، ایک مشہور کنڈوم برانڈ نے دونوں کو انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے ۔

کنڈوم بنانے والی کمپنی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک پوسٹ شئیر کی جس میں رنبیر کپور کی فلم کے معروف گانے ‘چنا میریا، کو اپنے انداز میں لکھا ‘محفل میں تیر ی ، یقیناٰ ہم تو نہیں تھے ،۔ اس پنچ لائن کے ساتھ کمپنی نے جوڑے کو مبارکباد بھی دی ۔ دوسری جاب پاکستان کے گلوکار اور ادکار فرحان سعید اور ادکارہ عروہ حسین کے درمیاں علیحدگی کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں ۔ تاہم اب ایک انٹرویو میں فرحان سعید نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ نہیں, “ہم ٹھیک ہیں۔”تفصیلات کے  مطابق ادکار فرحان سعید اور عروہ حسین پاکستانی خوبصورت جوڑیوں میں شامل ہیں ،لیکن اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر 2021 میں سامنے آئی تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ حال ہی میں فرحان نے ایک مقامی پبلیکیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نہیں ،ہم ٹھیک ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اور عروہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم اپنی زندگی کو پبلک نہیں کریں گے کیونکہ عوام کے پاس ہر چیز کے بارے میں کہنے کیلئے بہت کچھ ہے اور ان کے کچھ تبصرے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنی نجی زندگی کو اپنے تکل رکھنا چاہتے ہیں۔

About admin

Check Also

اگر کوئی لڑکی آپ کو دیکھ کر اپنا دوپٹہ ٹھیک کرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ وہ ۔۔۔؟؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مرد کا مزاج ایک ضدی بچے کی طرح ہوتا ہے ، عورت ا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.