Breaking News

عمران خان نے گیم ڈال دی،شریف کیلئے نئی پریشانی!!! بڑی پارٹی کا حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان ، سلیم صافی نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم زمہ داری سونپ دی۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس آئی کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو آئی بی بھی سول افسران کی تعیناتیوں اور ترقیوں کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کی گئی ہے۔آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کیلئے بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی ہو گی

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔آئی بی کو سرکاری طور اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے اس سے قبل اہم تقرریوں، تعیناتیوں، ترقیوں کیلئے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا ہے۔ آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس ہولڈرز آفسیرز گیٹگری کیلئے نامزد کیا گیا۔آئی ایس آئی کو اہم تقرریوں، تعناتیوں، ترقیوں میں اسکریننگ کیلئے بطور خصوصی ایجنسی نامزد کیا گیا۔دوسری جانب کابینہ نے چین سے پیٹرول کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کی منظوری دے دی جب کہ درآمد کے لیے پہلے سے بک ہونے والی شپمنٹس کو استثنیٰ دے دیا ہے۔ جبکہ سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ اے این پی نے اتحادی حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا کہ حکومتی وعدے کے باوجود گورنر شپ نہ دلوانے پر اے این پی نے حکومتی اتحاد سے نکلنے پر غور شروع کردیا ہے۔تمام اتحادی جماعتوں کی حمایت اور وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود میاں افتخار کو گورنر نہ بنانے پر اے این پی کی صفوں میں برہمی پائی جاتی ہے۔سلیم صافی نے دعویٰ کیا کہ کسی بھی وقت اے این پی کی جانب سے حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان ہو سکتا ہے۔

About admin

Check Also

نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کیلئے عمران خان کیساتھ کیا کِیا جارہا ہے؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.