Breaking News

چودھری نثار کھل کر میدان میں آگئے !!! نہیں مولانا صاحب آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا” چوہدری نثار نے مولانا فضل الرحمان کو واضح پیغام دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان چار سال کی خاموشی کے بعد  دوبارہ منظر عام پر آ گئے۔ اپنے حلقے میں جلسہ کیا تو مولانا فضل الرحمان کو بھی پیغام دے دیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا ایک بیان پڑھا ۔

جس میں انہوں نے کہا تھا” خزاں جائے، بہار آئے نہ آئے” ۔ نہیں مولانا صاحب نہیں، آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا، آپ کو یہ کہنا چاہیے تھا”  یہ نغمہ فصلِ گل  ولالہ کا نہیں پابند،  خزاں ہو یا بہار، لا الٰہ الا اللہ۔” انہوں نے کہا کہ کوئی قومی سیاستدان نہیں کہہ سکتا ہے کہ پورے حلقے کے ایک ایک گاؤں میں اس کی خدمت کا نشان ہے لیکن وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کی خدمت کا نشان ہر گاؤں میں موجود ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے پارٹیاں نہیں بدلیں، وہ جس کے ساتھ تھے دل و جان کے ساتھ اس کے ساتھ رہے لیکن انہوں نے کسی کی خوشامد نہیں کی،عزت کے ساتھ سیاست کی اور آئندہ بھی عزت کی سیاست  کریں گے، اگرچہ وہ حکومت میں نہیں ہیں لیکن ان کے مخالفین آج بھی ان کا نام لے کر اپنے کام کرواتے ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیاجس میں ملک کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ  وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی  مشاورت کی گئی ۔ دونوں رہنماؤں میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے بعد کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی ۔

About admin

Check Also

نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کیلئے عمران خان کیساتھ کیا کِیا جارہا ہے؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.