Breaking News

شہباز حکومت کو بڑا سرپرائز!!! قریبی سیاسی جماعت کا سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی بنیادی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی بڑی حد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام بلبلا اُٹھے ہیں ۔

ان حالات میں سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 25 جون کو 3 روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کا انعقادکرے گی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوات میں عوامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل کا ذمے دار فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جاگیر داروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کریں اور اہل اور ایمان دار قیادت کو آگے لائیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن سکے۔ انھوں نے ملک کو درپیش معاشی اور دیگر چیلنجز پر گفت و شنید اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین کا اجلاس بھی اسلام آباد میں 23 جون کو طلب کیا ہے۔ عوامی جرگہ سے قبل انھوں نے سوات ہی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کیا۔ سراج الحق نے عوامی جرگہ سے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی 25 جون کو تین روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کا انعقادکرے گی، حکمرانوں نے یہ وطیرہ بنا لیا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لو، اپنی جیبیں بھرو اور سود سمیت قرضوں کی ادائیگی کے لیے عوام کا خون نچوڑو ، گزشتہ 75 برس سے یہی کھیل جاری ہے۔ دوسری جانب سندھ کے بعد اب پنجاب حکومت نے بھی بازار نو بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے بعد پنجاب میں بھی بجلی کی بچت کے پلان پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About admin

Check Also

نوازشریف کی نااہلی ختم کرانے کیلئے عمران خان کیساتھ کیا کِیا جارہا ہے؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.