اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کے پہلے اسپیل کی وجہ سے ملک بھر میں موسم کافی خوشگوار ہو گیا تھا تاہم مون سون کا دوسرا اور بڑا اسپیل کب سے شروع ہو رہا ہے اس بارے میں محکمہ موسمیات کی پشین گوئی نے گرمی سے تنگ عوام کو ایک بار پھر خوشی سے نہال کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مون سون کا دوسرا اسپیل 30 جون سے شروع ہو گا جس سے ملک بھر میں گرمی کی شدت ختم ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ، پنجاب حکومت نے 16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سکولوں میں ایک لاکھ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اساتذہ کی بھرتی پنجاب بھر میں قائم مختلف سرکاری سکولوں کیلئے کی جائے گی۔ اساتذہ کی تعداد میں ہر سال اضافہ کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں 16 ہزار اساتذہ کی فوری بھرتی کیے جائیں گے۔اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں 2 لاکھ تیس ہزار ٹیچرز بھرتی کیے گئے۔ دوسری جانب ریاض میں قائم پاکستانی سفارت خانے نے اسکالر شپ کے بارے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کو مراسلہ جاری کر دیا۔پولیٹیکل سائنس،قانون،ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن میں اسکالر شپ دی جائیں گی۔معاشیات، کمپیوٹر سائنس، عربک اسلامک اسٹڈیز،ایگریکلچر اور میڈیا سائینسسز میں بھی اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد کوٹہ پر اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔جامع امیرہ نورہ بنت عبدالرحمان برائے خواتین میں 8 فیصد کوٹہ پر سکالر شپ دی جائیں گے،جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ 85 فیصد اسکالر شپ دے دی،بیچلر پروگرام کے لئے 17 سے 25 سال جبکہ ماسٹرز پروگرام کے لئے 30 سال تک کے طلباءو طالبات سکالر شپ کے اہل ہونگے۔