Breaking News

انتخابات 2023 کے حوالے سے جہانگیر ترین کا بڑا اعلان۔۔۔حکمران جماعت بھی پریشان ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین جو کہ تحریک انصاف سے ناراض ہو چکے ہیں اور اب اُن کا اپنا ایک الگ گروپ ہے جس نے پنجاب اسمبلی کے وزارت اعلی کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا جس کی وجہ سے حمزہ شہباز وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے۔

اب جہناگیر ترین نے آئندہ انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں بھر پور حصہ لیکر عوامی خدمت جاری رکھوں گا۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کارکنوں کے مسائل حل اور ان کا دفاع کرنا جانتا ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ورکرز اور سپورٹرز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت عظمیٰ کو مایوسی ہوئی کہ عدالتی فیصلے کا احترام نہیں کیا گیا، رپورٹ دی جائے کہ کتنے مظاہرین ریڈزون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے؟ عدالت نے کاروائی کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی ودیگر اعلیٰ حکام سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے اسلام آباد بار کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جاری کیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالتی کاروائی کا مقصد دونوں فریقین کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا، لانگ مارچ کی صورتحال ختم ہوگئی، سڑکیں کھل گئیں اور پٹیشن غیرمئوثر ہوگئی ہے۔عدالت عظمیٰ کو مایوسی ہوئی کہ عدالتی فیصلے کا احترام نہیں کیا گیا۔ ایسے احتجاج کی اجازت ہونی چاہیے جب تک آرٹیکل 15 اور 16 کے تحت پابندیاں لگانا ناگزیر ہوجائے۔ احتجاج کا حق قانونی ہے معقول بنیادوں پر نہیں روکا جاسکتا۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.