اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارشوں کا سلسلہ ختم، اب اگلے چند روز موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ بتا دی، معمول سے زائد بارشوں کی پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتہ گرم گزرنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ جو معمول سے زائد ہوں گی تاہم آنے والے دنوں میں گرمی کے باوجود موسم قدر خوشگوار رہے گا۔ گزشتہ روز بھی شہرر کی فضائوں میں بادل چھائے رہے اور تمام دن بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ طے کر لیا گیا تھاکہ اسمبلیاں توڑی جائیں گی۔ایک انٹرویومیں فوادچوہدری نے کہا کہ طے ہواتھاکہ ہم اسمبلی میں جائیں گے اور اسمبلیاں توڑی جائیں گی یہ بھی طے ہوا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کے بعدالیکشن کی کال دی جائیگی لیکن راتوں رات ن لیگ اپنے مؤقف سے مکرگئی۔فوادچوہدری نے کہا کہ معاملات طے ہوگئے تھے ،ن لیگ سمجھی ہم کمزورہوگئے توپیچھے ہٹ گئی اس وقت شریف اور زرداری خاندان کے ذاتی مسائل ہیں یہ دونوں خاندان چاہتے ہیں کہ ان کے کیسز معاف کر دیئے جائیں ،دونوں خاندانوں پر اربوں کے کیسز ہیں کیسے چھوڑاجاسکتاہے دونوں پارٹیاں ان ہی دونوں خاندانوں کے زیراثرہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے معاملات ہوتے ہیں جہاں نیوٹرل ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیوٹرل ہونا ہے توتباہی ہے۔