Breaking News

بڑی عید سے پہلے قربانیاں ہونے جارہی ہیں آنے والوں دنوں میں 13 کے قریب بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کرنے جارہی ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مہنگائی کیخلاف احتجاج میں ہزاروں لوگ باہر نکلے، ایسے لگ رہا تھا کہ لوگ زمین سے نکل رہے ہیں، لوگوں نے حکومت کے اس موقف کومسترد کر دیا ہے کہ مہنگائی سابق دور میں ہوئی،92 نیوز کے پروگرام ” دی لاسٹ آور” میں سنیئر صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے۔

کہ مزید کہاکہ بڑی عید سے پہلے کچھ قربانیاں ہونےجارہی ہیں۔ حکومت سے معاملات سنبھل نہیں پا رہے ۔10 دن کے اندر تاریخ کا اعلان ہونے لگاہے،اس بار جو لانگ مارچ ہوگا اسے روکنا بھی چاہیں تو نہیں رکے گا، آنے والوں دنوں میں 13 کے قریب بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کرنے جارہی ہیں، بڑی ٹریڈ یونینز ،کسانوں کے گروپ اور تاجر بھی عمران خان کے ساتھ آ رہےہیں۔ یاد رہے کہ کچھ روز پہلے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی ، جس میں سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے،پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ناراض رہنماء حامد خان نے ملاقات کی ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی، بتایا گیا ہے کہ حامد خان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں پرانے رہنماء بھی شامل تھے، حامد خان نے اکیلے ملنے کی بجائے پرانے رہنماؤں کے ساتھ ملنے کی بات کی تھی۔سینئر قانون دان اور بانی رہنماء پی ٹی آئی حامد خان نے کہا کہ لگتا خان صاحب کو احساس ہوگیا کہ پرانے لوگ ہی ٹھیک تھے، پارٹی کو دوبارہ اسی نعرے سے آگے بڑھائیں جس کے کیلئے بنائی گئی تھی۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.