Breaking News

’’ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے وضاحتی بیان کا انتظار کر رہا ہوں‘‘ اسد عمر نے یہ پیغام کیوں جاری کیا؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ خرم دستگیر کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آنا چاہیے۔انہوں نے پبلک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو خرم دستگیر نے کہا ہے اس سے تو بلی تھیلے سے بلکل باہر آ گئی ہے۔

جب عدم اعتماد کی تحریک آئی تھی تو اس وقت کا میرا کوئی بھی انٹرویو اٹھا کر دیکھیں، میں بار بار کہہ رہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ جان چکے ہیں عمران خان معیشت کو مشکل حالات سے نکال کر لے آئے ہیں۔قوم اپنے پیروں پر کھڑی ہو رہی ہے۔اگر ابھی عمران خان کو سازش کرکے نہیں نکالا تو پھر کبھی بھی اسے قابو نہیں کر سکیں گے،میں خرم دستگیر کے تجزیے سے اتفاق کرتا ہوں۔لیکن انہوں نے الزام تحریک انصاف پر نہیں بلکہ پاک فوج پر بھی لگایا ہے،انہوں نے نام لیے بغیر پاک فوج کے ایک افسر پر الزام لگایا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ خرم دستگیر نے الزام پاک فوج پر لگایا ہے کہ نومبر میں جب نیا آرمی چیف آنا تھا تو اس کے ساتھ مل کر آئین کی دھجیاں اُڑائی جانی تھیں اور سیاست دانوں پر جھوٹے کیس بنا کر انھیں سیاست سے فارغ کرنا تھا، میں کہتا ہوں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کہاں ہیں اس پر رد عمل تو دیں۔اسد عمر نے کہا براہ راست فوج کی سینیر ترین قیادت پر الزام لگا ہے تو اس پر جواب تو آنا چاہئیے۔ہمیں تو پتہ ہے کہ خرم دستگیر جھوٹ بول رہے ہیں۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ اس کا جواب کیا ہے۔۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ خرم دستگیر کے بیان پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.