Breaking News

شہبازشریف کی میاں منشاءکو تجویز لیکن جواب کیا ملا؟ خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف بزنس مین میاں محمد منشا کا شمار پاکستان کے بڑے بزنس مینوں میں ہوتا ہے اُنہوں نے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے لیکن کل اُس وقت دلچسپ سورتحال پیدا ہو گئی جب وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مشہور بزنس مین اور نشاط گروپ کے مالک میاں منشا سے  4سے 6ارب روپے مانگ لیے۔

جس پر انہوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرا دی، شہبازشریف نے کہا کہ آپ انسانیت کی خدمت کے لیے چھ ارب لگائیں، اللہ تعالیٰ 60 ارب دیں گے انشاء اللہ۔ صوبائی دارالحکومت  میں سلیم ٹرسٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہے یہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہو گا، میں میاں منشا ءسے درخواست کروں گا کہ اس طرح کے 4ہسپتال چاروں صوبوں میں بنائیں۔ انہوں نے میاں منشاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” بس چار، پانچ ، چھ ارب نکال دیں چپ کر کے، تو یہ کام ہو جائے گا انشاء اللہ، میاں صاحب کے لیے سمندر سے ایک قطرہ ہے ، یہ میرے بھائی ہیں، پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے،  بس یہ اگر چار چھ ارب نکال دیں گے تو ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلے گا، مجھے امید ہے کہ یہ نیک کام کریں گے اور کروڑوں لوگوں کی دعائیں لیں گے “۔ وزیر اعظم کی انتہائی دلچسپ انداز میں درخواست پر خود میاں منشائاورتقریب کے دیگر شرکاء مسکراہتے اور قہقے لگاتے رہے۔ تقریب کے اختتام پر جب جاتے ہوئے شہباز شریف نے میاں منشاءسے مصافحہ کیا تو میاں منشاء نے چاروں صوبوں میں ہسپتال بنانے کی حامی بھر لی جس پر وزیر اعظم واپس لوٹے اور مائیک میں بتایا کہ میاں منشاء نے میری درخواست قبول کر لی ہے اور وعدہ کر لیا ہے، اب بات پکی ہو گئی ہے ، فرق نہیں آئےگا،  وہ چاروں صوبوں میں ہسپتال بنائیں گے، اللہ آپ کو خوش رکھے”۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.