Breaking News

بڑی خبر: ن لیگ کے اہم ترین رہنما نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے آج کے سیاسی مخالف کل کے دوست بن جاتے ہیں اسی لئے تو سیاسی کھیل کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتا اب مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگا ہے جب اہم ترین رہنما نے کپتان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مسلم لیگ( ن )کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ مقامی نیوز چینل” سٹی 42 “کے مطابق مسلم لیگ( ن) کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے امریکی سازش کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحاد امریکا کے حکم کے بغیر ناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔ میں عمران خان اور پاکستان کیساتھ ہوں، امپورٹڈ حکومت نامنظور نامنظور۔ ان کا  مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت منحرف اراکین کے بعداکثریت کھو دے گی، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریرکا نوٹس لیا جائے، عمران نیازی نے کل پاکستان کے ادارے کے بارے بدترین گفتگو کی، اس لمحے کو کنٹرول کرنا ہو گا اگر معاملہ بے قابو ہو گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مئی کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ضرورہوئی ہے، ماضی کی حکومت نے تیل، گیس وقت پر نہیں منگوایا، جب دنیا کی منڈی میں گیس 3 ڈالرفی یونٹ تب گیس نہیں منگوائی گئی، تیل مافیا حکومت کی نبض پر چھایا رہا، سستی ترین گیس نہ خرید کر اربوں روپے کا نقصان ملک کوپہنچایا گیا، ہر سال پلانٹس کی مرمت ہوتی ہے۔

About admin

Check Also

ن لیگ ہِل گئی! اہم رہنماء نے استعفیٰ دے دیا، حکومت کے نمبر کم ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.