اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی نامور کرکٹر شعیب ملک سے لو میرج کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے یہی وجہ ہے کہ ثانیہ مرزا پاکستان مین کافی پاپولر ہیں تاہم اب بھارتی ٹینس سٹار کے حوالے سے بڑی خبر آئی ہے
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یہ بات انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔بھارتی ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کابھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے مجھے تکلیف دے رہے ہیں، جسم ساتھ نہیں دےرہا، میں ہارنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہی۔ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ شاہ محمودقریشی کے بغل میں چھری ہے کبھی بھی نیازی پر وار کر سکتے ہیں،شاہ محمود قریشی بے عزتی بھی نذرانہ سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی کی تقریرپر ردعمل دیتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے خود کو عمران کے متبادل کے طور پیش کیا تھا، ہم نے قریشی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی سیاسی آخرت میں رسوائی لکھی ہے تو اس کے ذمہ دار خود ہیں۔قادر پٹیل نے شاعرانہ انداز میں شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ:لگے ہو منہ چڑھانے دیتے دیتے گالیاں صاحب۔زبان بگڑی سو بگڑی تھی خبر لیجیئے دہن بگڑا۔