Breaking News

چوہدری محمد سرور پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے ہیں؟ گورنر پنجاب وزیر اعظم کے سامنے کیوں روتے رہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی پرہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جب عمران خان لاہور آئے ہوئے تھے اس وقت چوہدری محمد سرور عمران خان سے ملاقات کے لیے گئے ،چوہدری سرور لندن میں رہ چکے ہیں انکے وہاں کے ساتھ روابط ہیں، ایک ہفتے میں چوہدری سرور نے دو ملاقاتیں کیں۔

چوہدری سرور میں دو خوبیا ں ہیں۔ایک توو ہ صاف گو ہیں ہر بات وزیر اعظم کو بتا دیتے ہیں دوسرا وہ تنقید برداشت کر لیتے ہیں۔ انکے قریبی ساتھی نے مجھے بتایا کہ چوہدری سرور وزیر اعظم کے سامنے روئے پیٹے ہیں، جو سڑکیں پی ٹی آئی کے دور میں بنی انکے نقشے لر کر انہوں نے بتایا کہ عثمان بُزدار اور ہمارے ٹھیکے داری نظام کی وجہ سے وہ ساری سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔ کیونکہ عثمان بُزدار مانیٹری نظام پر یقین ہی نہیں رکھتے۔اسکو کرپشن پر بھی کوئی اعتراض نہیں، جہاں موقع ملتا ہے عثمان بُزدار کرپشن کی میدان میں کود پڑتے ہیں۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ چوہدری محمد سرور کی جانب سے وزیر اعظم کو پیشکس کی گئی کہ میں گورنر کا عہدہ چھوڑ کر پارٹی کی تنظیم سازی کرتا ہوں، اگر عثمان بُزدار بیٹھے رہے تو پھر الیکشن ہم لڑ بیٹھے گیں ، چوہدری محمد سرور عمر بھر متحرک رہے ہیں، انکے تعلقات ٹھیک ہوچکے ہیں تحفظات بھی ختم ہو چکے ہیں اس لیے وہ خود بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہین لیکن عمران خان اپنی ضِد پر اڑیں ہیں کہ عثمان بُزدار میرا چہیتا ہے میں اسے نہیں ہٹا سکتا، عثمان بُزدار کو کہیں فٹ نہیں کیا جاسکتا ،،وہ اپنی زمینوں کی حفاظت نہیں کر سکتے، وہ جب ٹاون کمیٹی کے سربراہ تھے تو انہوں نے گھوسٹ ملازمین رکھے ہوئے تھے اور تنخواہیں کھاتے تھے، سندھ زرداری برباد کر رہا ہے، کے پی کے محمود خان تباہ کر رہا ہے، پنجاب عثمان بُزدار تباہ کر رہاہے جبکہ بلوچستان کو ایک ڈمی اور وہاں کے سیاستدان تباہ کر رہے ہیں، لیکن میں نے اپنی صحافتی زندگی میں عثمان بُزدار جیسا وزیر اعلیٰ نہیں دیکھا۔

About admin

Check Also

خواجہ سعد رفیق انتہائی خطرناک آدمی ہے۔۔!! حسن نثار نے 2014ء میں لیگی رہنماء کے بارے کیا پیشگوئی کی تھی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی؟ جانیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2014 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.