اگلا آرمی چیف کون ہو گا؟ وزیراعظم عمران خان کا فیورٹ ترین نام سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں لیکن ایک شخص کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آسکی ، نہ ہی کوئی پیش رفت ہوئی، و ہ شخص فیصلہ کن ہو سکتا ہے اور وہ جہانگیر ترین ہے ۔اگر تحریک عدم اعتماد آئی تو وہ صرف اسی صورت میں کامیاب ہو گی اگر اس میں جہانگیر ترین شامل ہوں گے۔

اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ہیں، آصف علی زرداری کو اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت ہے، نواز شریف نے فائنل ڈیل اسٹیبلشمنٹ سے ہی کرنی ہے، بصورت دیگر وہ جیل جائیں گے یا پھر لندن میں ہی رہین گے، شہباز شریف کیسز سے کیسے بچیں گے؟سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے آرمی چیف کے عہدے کے لیے پسندیدہ اُمیدوار جنرل فیض ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک خوفناک نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے، اس کا ہر اول دستہ کچھ اخبار نویس ہیں جو یہ تاثر دے رہے ہیں کہ حکومت جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو اس نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔ عمران خان نے اگلے تین ماہ اہم ہونے کی جو بات کی ہے ، پام آئل ، کوکنگ آئل ، کوئلہ ، ڈیزل اور پیٹرول انٹرنیشنل مارکیٹ میں سستا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ فیصلہ ہو گا کہ پاکستان کا نیا آرمی چیف کون ہو گا، اس سے استحکام آ جائے گا۔ہارون الرشید نے کا کہ آرمی چیف کے عہدے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ اُمیدوار جنرل فیض حمید ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ حکومت اُمید کر رہی ہے کہ مہنگائی کچھ کم ہو جائے گی ، حکومت کو اس بات کی بھی اُمید ہے کہ خیبرپختونخواہ کے 18 اضلاع میں، جہاں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔

About admin

Check Also

’’شاہین آفریدی کوایک سال انتظار کا کہا مگر۔۔۔‘‘ شاہد آفریدی نے ایسی بات بتا دی کہ مداح حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ شاہین آفریدی سے قبل سہیل اختر لاہور قلندرز کے کپتان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *