جنس تبدیل کروا کر مرد بننے والے شخص نے خود اپنے بچے کو جنم دے کر نئی بحث چھیڑ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ میں جنس تبدیل کروا کر مرد بننے والے شخص نے خود اپنے بچے کو جنم دینے کے بعد ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 37سالہ بینیٹ کیسپر ویلیمز نامی اس خاتون کا تعلق لاس اینجلس سے ہے، جس نے2016ءمیں جنسی تبدیل کرائی۔

اور عورت سے مرد بن گیا۔ پھر اس نے ملک نامی ایک مرد ہی کے ساتھ شادی کر لی اور اس کے بچے کا باپ بن گیا۔ بینیٹ کو ہسپتال میں عملہ ’بچے کی ماں‘ کہہ کر پکارتا تھا، جس پر اس نے عملے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اسے بھی بچے کا باپ کہا جائے۔رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے بینیٹ اور ملک کا بچہ دنیا کا واحد بچہ ہو گا جس کے دو باپ ہیں اور ماں ایک بھی نہیں۔ بینیٹ کا کہنا ہے کہ ”حمل کو صرف خواتین کے ساتھ منسلک کرنا غلط ہے۔ مرد بھی حا ملہ ہو سکتے ہیں اور میں اس کی ایک مثال ہوں۔“بینیٹ کی اس بات پر انٹرنیٹ پر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے کہ آیا مرد بھی حاملہ ہو سکتے ہیں؟ اور آیا بینیٹ کو بچے کی ماں کہنا درست ہو گا یا وہ بچے کا باپ کہلائے گا؟ دوسری جانب بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک بڑے تاجر کے گھر چھاپہ مار کر کنٹینر میں رکھے گئے 150 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق چھاپہ ٹیکس حکام نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مارا۔ پرفیوم کے بڑے تاجر پیوش جین نے ٹیکس سے بچنے کیلئے پیسے گھر میں کھڑے کنٹینر میں چھپا رکھے تھے۔ جمعرات کو حکام نے چھاپہ مارا اور کنٹینر میں موجود نقدی دیکھ کر ان کے ہوش اڑ گئے۔ تاجر کے گھر پر کارروائی 24 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی اور نوٹ گننے والی مشینیں منگوا کر رقم گنی گئی۔

About admin

Check Also

عرب ملک میں مقیم خاتون کو فیس بک استعمال کرتے اچانک اپنی ملازمہ کی تصویر نظر آگئی لیکن اس تصویر میں کیا کررہی تھی؟ دیکھ کر پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خواتین کو اپنے زیورات کی نمائش کا کس قدر شوق ہوتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *