پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری کی منظوری دیدی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پرانے ڈیزائن کے دس ، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی جا چکی ہے۔

وفاقی حکومت نے دس، پچاس، سو اور ہزار روپے والے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2022تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کی سیکشن 25 کی ذیلی شق 2 کے تحت منظوری دی اور وزارت خزانہ بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات سے متفق ہے۔سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی معیاد مقرر کرنے سے کچھ لوگ ان نوٹوں کو تبدیل کروانے سے محروم رہ جاتے ہیں لہذا ترقی یافتہ ممالک کے بینکوں کی جانب سے رائج پالیسی کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ تبدیل کروانے کی اجازت ہونی چاہیے۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کے بعد صوبے میں الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع میں ہفتہ اور اتوار کو بارشوں کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کیا ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، دادو، جامشورو، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد میں بارشوں کا امکان ہے۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے بلدیاتی اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ کو بارشوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مغربی سسٹم 25 دسمبرکو بلوچستان سے ملک میں داخل ہوسکتا ہے، اس سسٹم کے تحت کراچی میں 26اور 27 دسمبر کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

About admin

Check Also

عرب ملک میں مقیم خاتون کو فیس بک استعمال کرتے اچانک اپنی ملازمہ کی تصویر نظر آگئی لیکن اس تصویر میں کیا کررہی تھی؟ دیکھ کر پیروں تلے واقعی زمین نکل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خواتین کو اپنے زیورات کی نمائش کا کس قدر شوق ہوتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *