Breaking News

’’شاہین آفریدی کوایک سال انتظار کا کہا مگر۔۔۔‘‘ شاہد آفریدی نے ایسی بات بتا دی کہ مداح حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ شاہین آفریدی سے قبل سہیل اختر لاہور قلندرز کے کپتان تھے، اور ان کی قیادت میں لاہور قلندرز ایک مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔ جبکہ ٹی تونٹی ورلڈ کپ میں بھی شاہین آفریدی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیا گیا کپتانی قبول نہ کرنے کا مشورہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مسترد کر دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی قبول کرنے سے قبل کم از کم ایک دو سال کا انتظار کرے تاکہ اس دوران وہ اپنی بولنگ پر توجہ دے سکے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے ساتویں سیزن میں شاہین آفریدی کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔ اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے شاہین کو کپتانی نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، چونکہ وہ بھی آفریدی ہے، اس نے میری بات نہیں مانی۔ ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ شاہین نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ امید ہے کہ شاہین آفریدی مجھے غلط ثابت کریں گے۔  دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر بر ائے اوورسیز پا کستانیز ڈویژن ایوب آفریدی نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کردیے ہیں ۔  رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ایوب آفریدی نے بحریہ ٹائون لاہور میں گھر کی مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ گلبرگ گرین اسلام آباد میں پلاٹ کی مالیت 11 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار روپے ، دبئی میں گھر کی مالیت 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار روپے ، اجمان میں کمرشل جائیداد کی مالیت 3 کروڑ 48لاکھ 62 ہزار روپے، شا رجہ میں ملٹی گیٹ کارپوریشن ایف زیڈ ای کی مالیت 3 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار روپے،برطانیہ میں اہلیہ کے نام پر 16 کروڑ 59 لاکھ 20ہزار روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی۔

About admin

Check Also

خواجہ سعد رفیق انتہائی خطرناک آدمی ہے۔۔!! حسن نثار نے 2014ء میں لیگی رہنماء کے بارے کیا پیشگوئی کی تھی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی؟ جانیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2014 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.