Breaking News

بارات والی کار کو حادثہ، دولہا جاں بحق لیکن دلہن کا کیا بنا ؟ افسوسناک خبر

لاہور(نیوز ڈیسک)اوکاڑہ، بصیر پور۔۔۔ شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا ہر طرف آہو بکا ، پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا، یہ افسوس ناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقہ بصیر پور میں پیش آیا جب بارات والی کار تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، دولہا موقع پر جاں بحق۔

دلہن سمیت دو خواتین، ایک بچے اور ڈرائیور شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال میں پہنچا دیا گیا، شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ روزنامہ پاکستان کے مطابق چورستہ میاں خاں کے رہائشی محمد امین گجر کے بیٹے غلام مصطفی گجر کی بارات منچن آباد سے دلہن بیاہ کر گھر واپس آ رہی تھی کہ اپنے گاؤں کے قریب ہی دولہا اور دلہن والی کار مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں دولہا غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دلہن سمیت 2خواتین، ایک بچہ اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثے کی اطلاع خوشیوں سے بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہو گیا والدین اور بہنیں ہوش و حواس کھو بیٹھے اور پورے علاقہ کی فضاء سوگوار ہو گئی۔ متوفی کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ دولہا غلام مصطفی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دلہن سمیت دو خواتین، ایک بچہ اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔

About admin

Check Also

خواجہ سعد رفیق انتہائی خطرناک آدمی ہے۔۔!! حسن نثار نے 2014ء میں لیگی رہنماء کے بارے کیا پیشگوئی کی تھی جو حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی؟ جانیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2014 میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.