نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ میں تعلقات بہتر! 2022ء میں کیا ہونے والا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جو اکثر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف سخت بیان داغتے رہتے ہیں اور سیاسی مخالفین کو بھی للکارتے ہیں لیکن اب ایک نئے انکشاف نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے۔

پاکستان کے سینئر سیاستدان نبیل گبول کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کہ اب نواز شریف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، اب عمران خان کے لیے لوگوں کو خصوصی جہازوں پر بلانا مشکل ہوجائے گا، جب ایمپائر نیٹورل ہوتا ہے تو حالات بدل جاتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کے اگلے سال کے مارچ میں عمران خان کی جانب سے اپنی چوائس کا اظہار کر دیا جائے گا۔ جب آپ قانون توڑ دیتے ہیں تو پھر اعلان کچھ اور ہوتے ہیں اور عملاً کچھ اور ہوتا ہے اس کی واضح مثال جنرل پرویز مشرف ہیں۔تفصیلات کے مطابق نبیل گبول کا کہنا تھا اب اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو پھر کسی ایم این اے کو فون نہیں جائے گا کیونکہ اب ایمپائر نیوٹرل ہوچکا ہے، مجھے الگا سال الیکشن کا سال دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کی تلاش کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پارٹی قیادت کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ کمیٹی پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے میئرز اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے لئے پارٹی کے مضبوط امیدوار تلاش کرے گی جبکہ کمیٹی میں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی ، عامر کیانی اور پنجاب کے وزیربلدیات میاں محمود الرشید شامل کیے گئے ہیں۔عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کو بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کی ہدایت کردی ہے۔

About admin

Check Also

“ویک اینڈ پر اتنی بارش ہوگی کہ طغیانی آجائے گی” محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یا اللہ تیرا شکر ہے۔۔۔۔۔۔ رواں سال کے آخری ویک اینڈ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *