قومی کرکٹر محمد رضوان گزشتہ رات ہسپتال کیوں داخل تھے ؟قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سیمی فائنل سے قبل والی رات ہسپتال میں داخل تھے۔ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔ دبئی میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو بابراعظم نے سٹارک کو باؤنڈری لگا کر کھاتا کھولا اور پھر اگلے اوور میں جوز ہیزل وُڈ کو بھی چوکا لگایا۔ محمد رضوان کو اننگز کی ابتدا میں ہی نئی زندگی ملی اور گلین میکسویل کی گیند پر ڈیوڈ وارنر ان کا کیچ نہ لے سکے۔ اوپنرز نے پاکستان کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی سکور پر ایڈم زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی 39 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی، ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔ محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل کی۔رضوان اور فخر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 70رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔ رضوان نے 52 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67 رنز کی اننگز کھیلی اور مچل سٹارک کو وکٹ دے بیٹھے۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی اس مرتبہ پہلی ہی گیند پر کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک کا بلا بھی اس مرتبہ خاموش رہا اور مچل سٹارک نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔ فخر زمان نے آخری اوور میں دو چکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔ فخر زمان نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان نے آخری 4 اوورز میں 54 رنز بنائے۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی تھی۔

About admin

Check Also

اہم کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی کے والد کا ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *